عوامی حمائتی نمائندے کے تقرر کردہ کی درخواست

نیو یارک شہر، شہر پیما تعلیمی کونسلیں

ہدایات

یہ درخواست ایک شہرگیر تعلیمی کونسل میں صرف ایک عوامی وکیل تقرر کردہ عہدے کے لیے ہے۔ چار شہرگیر کونسلیں ہیں جو طلبا کی علیحدہ علیحدہ برادریوں کی نمائندگی کرتی ہیں:

  • شہرگیر کونسل برائے ہائی اسکول (CCHS)، نیو یارک شہر کے تمام پبلک ہائی اسکول کے طلبا کی نمائندگی کرتی ہے؛
  • شہرگیر کونسل برائے انگریزی زبان کے متعلمین (CCELL)، انگریزی سیکھنے والے طلبا کی نمائندگی کرتی ہے؛
  • شہرگیر کونسل برائے خاص تعلیم (CCSE)، انفرادی تعلیمی پروگرام (IEP) کے حامل طلبا کی نمائندگی کرتی ہے؛ اور
  • شہر گیر کونسل برائے ضلع (CCD75) 75، ضلع 75 میں خاص تعلیم خدمات موصول کرنے والے طلبا کی نمائندگی کرتی ہے۔

برائے مہربانی شہرگیر تعلیمی کونسل میں برو صدر کے تقرر کردہ عہدوں کے لیے ایک علیحدہ درخواست دینے کے لیے برو صدر اور عموامی وکیل کے تقرر کردہ کی نشسیں پر جائیں۔

آپ شہر گیر کونسل کی تقرری کے لیے اہل ہو سکتے ہیں اگر آپ نیو یارک شہر میں رہتے ہیں اور اگر آپ قابلِ اطلاق شعبے میں وسیع تجربہ اور علم رکھتے ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ آپ کا ایک بچہ اسکول میں شرکت کرتا ہے۔ اہلیت کی تفصیلات کے لیے برو صدر اور عوامی وکیل کی تقرر کردہ نشستیں پر جائیں۔

محکمئہ تعلیم آپ کی اہلیت کا تعین کرے گا اور آپ کی درخواست کو حتمی فیصلے کے لیے عوامی وکیل کو بھیجے گا۔ آپ کو محکمئہ تعلیم کے فیصلے سے ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا؛ اس کے بعد، برائے مہربانی تمام استفسارات کے لیے عوامی وکیل کے دفتر کو 7200 - 669 (212) پر کال کریں یا reception@advocate.nyc.gov پر ای میل کریں۔

یہ درخواست اعداد و شمار محفوظ نہیں کرتی اور اسے ایک ہی دورانیے (سیشن) میں مکمل کرنا لازمی ہے۔ مشورہ دیا جاتا ہے کہ امیدوار کا بیانیہ ایک علیحدہ ورڈ ڈوکیومنٹ میں بنایا جائے اور اسے کاپی کرکے امیدوار کے اپنے حتمی بیانیے کے جُز میں چسپاں (پیسٹ) کر دیا جائے۔